تھامس کپ جیتنے والی مرد بیڈ منٹن ٹیم کو وزیر اعظم کی مبارکباد

0

نئی دہلی (یو این آئی) : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ہندوستانی مرد بیڈمنٹن ٹیم کو پہلی بار تھامس کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کی کھیلوں کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ۔ مسٹر مودی نے ان کھلاڑیوں سے ملاقات کی جنہوں نے تھامس اور اوبر کپ کے اپنے تجربات شیئر کئے ۔ورلڈ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اور سابق عالمی نمبر ایک شٹلر کدامبی سری کانت کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ میں 14 بار کی چمپئن انڈونیشیا کو 3-0 سے شکست دے کر اپنا پہلا تھامس کپ جیتا۔ جب وزیر اعظم مودی نے ٹیم کے کپتان سری کانت سے ان کے قائدانہ انداز اور چیلنجوں، ان کی عالمی نمبر ایک رینکنگ اور تھامس کپ میں طلائی تمغہ جیتنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہاکہ ہر کوئی اچھا کر رہا تھا۔ ہمیں ایک ٹیم کے طور پراپناسب سے بہترین مظاہرہ کرنا تھا۔ دونوںہی حصولیابیاںمیرے سپنے تھے اور میں انہیں حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں اتنی اچھی پرفارمنس نہ ہونے کی وجہ سے تھامس کپ کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی گئی اور ملک کو ٹیم کی کامیابی کی عظمت کو سمجھنے میں کچھ وقت لگا۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی طرف سے میں آپ کو اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ کئی دہائیوں کے بعد ہندوستانی پرچم مضبوطی سے لہرایا گیا ہے ۔ یہ کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے ۔ اپنے آپ کو اور ٹیم کو زبردست دباؤ میں رکھنا کچھ ایسا ہے جسے میں اچھی طرح سمجھ سکتا ہوں۔ میں نے آپ کو فون پر مبارکباد دی لیکن اب مجھے ذاتی طور پر آپ کی تعریف کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے ۔ جیت کے فوراً بعد ٹیلی فون کال کے دوران کیے گئے وعدے کے مطابق بال مٹھائی لانے کے لیے وزیر اعظم نے لکشیا سین کا شکریہ ادا کیا۔ لکشیہ نے یاد کیا کہ وہ پہلے یوتھ اولمپکس جیتنے کے بعد اور اب تھامس کپ جیتنے کے بعد وزیر اعظم سے ملے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں کے بعد کھلاڑیوں کو بہت ترغیب ملتی ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ پچھلے 7-8 سالوں میں ہمارے کھلاڑیوں نے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ انہوں نے اولمپکس، پیرا اولمپکس اور ڈیف اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کھیلوں کے بارے میں ذہنیت بدل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنہری باب کی طرح ہے ۔ آپ جیسے چمپئن اور آپ کی نسل کے کھلاڑی اس کے مصنف ہیں۔ ہمیں اس رفتار کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔
دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے تھامس کپ جیتنے کے فوراً بعد ٹیلی فون پربات چیت کے دوران وعدے کے مطابق ‘بال مٹھائی’ لانے کے لئے نوجوان کھلاڑی لکشیہ سین کا شکریہ ادا کیا۔ لکشیہ نے یاد کیا کہ وہ پہلی بار یوتھ اولمپکس جیتنے کے بعد ملے تھے اور اب تھامس کپ جیتنے کے بعد وزیر اعظم سے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میل جول اور بات چیت سے کھلاڑی کافی متاثر ہوتے ہیں۔ نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی نے کہا ‘‘میں ہندوستان کے لیے تمغے جیتتا رہنا چاہتا ہوں اور آپ سے اسی طرح ملنا چاہتا ہوں۔’’ وزیر اعظم نے ٹورنامنٹ کے دوران لکشیہ کو درپیش فوڈ پوائزننگ کی پریشانی کے بارے میں دریافت کیا جب اس کھیل کو اختیار کرنے والے چھوٹے بچوں کے لئے ان کی صلاح کے بارے میں پوچھا گیا، تو لکشیہ نے انہیں اپنی پوری توجہ ٹریننگ پرمرکوزکرنے کے لئے بتایا ۔
وزیر اعظم نے لکشیہ سے اپنی طاقت اور توازن کو یاد کرنے کے لئے کہا، جسے انہوں نے فوڈ پوائزننگ کے صدمے سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا تھا اور انہیں اپنی طاقت اور عزم کا استعمال کرنے کے سبق کو یادرکھنے کے لئے کہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS