ممبئی میں پٹرول کی قیمت 103 روپے سے متجاوز،دہلی میں 97 روپے کے قریب

0
Image:IndiaNewsTV

نئی دہلی : (یو این آئی) ایک دن بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95 روپے فی لیٹر کو
عبور کرگیا۔ چنئی میں پٹرول بھی پہلی بار 98 روپے فی لیٹر کو عبور کیا۔ دہلی اور کولکتہ میں پٹرول 97 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔
سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 27 پیسے کے اضافے سے 96.93 روپے اور ڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے
اضافے سے 87.69 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے
اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 103.08 روپے اور ڈیزل 95.14
روپے ہے۔
چنئی میں پٹرول 23 پیسے مہنگا ہوکر 98.14 روپے اور ڈیزل 27 پیسے کے اضافے سے 92.31 روپے پر مہنگا ہوگیا۔
کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ آج وہاں پٹرول 96.84 روپے اور ڈیزل 90.54 روپے فی لیٹر پر
پہنچ گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:
شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 96.93 —————— 87.69
ممبئی ۔————— 103.08 —————— 95.14
چنئی —————- 98.14 -—————- 92.31
کولکاتہ ———— 96.84 —————— 90.54

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS