نئی دہلی (یو این آئی) : ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔دہلی میں پٹرول کی قیمت 101.01روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.27روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے ۔ منگل کو پٹرول کی قیمت 100.21روپے اور ڈیزل کی قیمت 91.47روپے فی لیٹر تھی۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 84پیسے بڑھ کر 115.88 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 85پیسے بڑھ کر 100.10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔تیل کمپنیوں نے گزشتہ نو دنوں میں اب تک آٹھ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137دنوں کے استحکام کے بعد اضافہ شروع ہوا ہے ۔یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے تیل اور قدرتی گیس کی عالمی سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشے سے تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی بازارمیں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 2.03 فیصد اضافے کے ساتھ 112.47 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.36 فیصد اضافے کے ساتھ 106.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔
ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS