نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ دہلی کے علاوہ دیگر شہروں میں ڈیزل کی قیمتیں تاریخی اعلی سطح پر ہیں۔
گھریلو مارکیٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 30 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 86.95 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 93.49 روپے جب کہ کولکاتہ میں یہ 29 پیسے اضافے کے ساتھ 88.30 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک لیٹر پٹرول 89.39 روپے میں فروخت ہوا۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے فی لیٹر پر پہنچا گیا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافے سے 77.13 روپے فی لیٹر ہوگئی،جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔
ممبئی میں اس کی قیمت 32 پیسے اضافے سے 83.99 روپے، چنئی میں 29 پیسے اضافے سے 82.33 روپے اور کولکاتہ میں 30 پیسے اضافے سے 80.71 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
پٹرول ڈیزل
دہلی —— 86.95 —77.13
ممبئی ——- 93.49 —-83.99
چنئی —— 89.39 —-82.33
کولکاتا — 88.30 —-80.71
ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS