فروری میں افریقی ممالک کو کورونا کی 9 کروڑ خوراک ملیں گی: ڈبلیو ایچ او

0

جنیوا: افریقی ممالک کو ویکسین کی سہولت کے تحت فروری میں کورونا وائرس سے بچاؤ میں معاون ویکسین کی 9 کروڑ خوراک فراہم کرانا طے کیا گیا ہے۔ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے یہ اطلاع دی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا’’کو ویکسن نے کووڈ 19 ویکسین کی تقسیم کے پہلے مرحلے کے لئے متوقع خوراک کی فراہمی کے لئے افریقی ممالک کو نوٹیفائی کیا ہے۔ افریقہ میں سب سے بڑا اجتماعی ویکسی نیشن  پروگرام عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام ایک عالمی اقدام ہوگا۔ گاوی ویکسین الائنس اور اتحاد برائے وبا کی تیاری اختراع (سی ای پی آئی) کا مقصد فروری میں اس براعظم کو 9 کروڑویکسین کی فراہمی کرنا ہے،ہوسکتا ہے یہ افریقہ کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم ہوگی۔”
ڈبلیو ایچ نے کہا کہ افریقی ممالک کو کو ویکسین فراہم کرنے کے لئے اپنی قومی تعیناتی اور ٹیکہ کاری منصوبوں کو پیش کرنا لازمی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2021 کی پہلے نصف میں شروع ہونے والے مرحلے میں 9 کروڑ خوراک کو صحت اہلکاروں اور دیگر کمزور گروپوں سمیت حفاظت سے لحاذ سے آبادی کے تین فیصد حصے کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ اس جزیرے میں سال 2021 کے آخرتک کورونا کے 60 کروڑ ٹیکے پہنچانے کی تیاری چل رہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ان 9 کروڑخوراک کے علاوہ چارافریقی ممالک کابو وردے،روانڈا،جنوبی افریقہ اور تیونیشیا کو فائزر، بایو اینٹیک ویکسین کی تین لاکھ 20 ہزار خوراک پہلے ہی مل چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS