پٹرول اور ڈیزل جی ایس ٹی میں شامل نہیں ہوگا:نرملا

0

لکھنؤ (یو این آئی) پٹرول اورڈیزل کے جی ایس ٹی میں لائے جانے سے اس کی قیمتوں میں کمی آنے کی امید لگائے لوگوں کواس وقت زبردست جھٹکا لگا، جب جی ایس ٹی کونسل نے کہا کہ اس کے حق میں فیصلہ کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے ۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں اس کے حق میں فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ سیتارمن نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ کیرالہ ہائی کورٹ کے احکامات پر پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کیلئے آج کے ایجنڈے میں بحث کیلئے شامل کیاگیا تھا۔ حالانکہ ارکان نے کہا کہ ان مصنوعات کوجی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کایہ مناسب وقت نہیں ہے اور اس کے حق میں فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جی ایس ٹی کونسل نے کورونا کے علاج میں مفید ادویات پر دی گئی جی ایس ٹی چھوٹ کی مدت اور 31دسمبر تک بڑھانے کے ساتھ ہی کینسر کی کچھ ادویات اور بہت سی دیگر مصنوعات اور اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں کچھ تبدیلی کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS