نئی دہلی،:بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مضبوط قیمتوں باوجود گزشتہ روز گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 44 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔
گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں آخری کٹوتی 2 اکتوبر کو ہوئی تھی جب کہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 52 دنوں سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر تخفیف کی گئی تھی۔
انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل)کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔
اسی طرح ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں،پٹرول 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Maharashtra & Goa
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
- West Bengal & Odisha
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 44 ویں دن بھی مستحکم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS