نئی دہلی : (یو این آئی)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے قبل ان کی قیمتوں میں لگاتار دو دن تک اضافہ ہوا تھا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول 94.49 روپے اور ڈیزل 85.38 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر مستحکم رہا۔ گزشتہ چار مئی سے اب تک 17 دن ان کی قیمتوں میں کیا گیا ہے جبکہ باقی 13 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.09 روپے اور ڈیزل میں 4.65 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
دیگر بڑے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 100.72 ، 94.50 روپے اور 95.99 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 92.69 روپے ، چنئی میں 90.12 روپے اور کولکتہ میں 88.23 روپے رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ———94.49 —— 85.38
ممبئی ———100.72 —92.69
چنئی ——— 95.99 -——90.12
کولکتہ ———94.50 —— 88.23
ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام رہا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS