نئی دہلی :گھریلو بازار میں جمعرات کو مسلسل 20 ویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جب کہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 30 دنوں سے مستحکم ہے۔
پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم ، بین الاقوامی بازار میں،خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہرکی وجہ سے امریکہ اور یورپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ایک معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق،دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جب کہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹراورڈیزل 76.86 روپے فی لیٹررہا۔ کولکاتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Maharashtra & Goa
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بیسویں روزبھی کوئی اضافہ نہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS