نئی دہلی ، 24 اگست (یو این آئی) پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
اس سے قبل اتوار کو پٹرول 35 دن کے بعد 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
آج دہلی میں پٹرول 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔
تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو دہلی میں پٹرول 15 پیسے سستا ہو کر 101.49 روپے فی لیٹراور ڈیزل 15 پیسے سستا ہو کر 88.92 روپے فی لیٹر ہو گیا۔
بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں کل ایک بار پھر اضافہ ہوا ، دنیا بھر میں کووڈ-19 کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود کل ٹریڈنگ کے اختتام پربرینٹ کروڈ 3.39 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 68.57 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ بھی 3.28 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 65.46 ڈالر پر بند ہوا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
پٹرول ڈیزل 15 پیسے سستا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS