اسلام آباد (یو این آئی) : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ملتوی کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے ۔پاکستان کے روزنامہ اخبار ’ڈان‘نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ درخواست گزار نعیم الحسن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے ارکان ملکی سیاست اور سالمیت سے عداوت رکھنے والوں کے اکسانے پر کام کر رہے ہیں اور ایک سازش کے تحت قانونی طور پر منتخب وفاقی حکومت کو برخاست کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہاں وزیراعظم نے ملک میں حالات معمول پر لانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، وہیں اپوزیشن ملک میں شدت پسندوں کے لیے مددگار ثابت ہورہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) افغان جنگ کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں سے ایک تھی، جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کا خاندان کرپشن میں ملوث تھا۔انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ تحریک عدم اعتماد کو ناقص، بدنیتی پر مبنی اور مکمل طور پر دائرہ اختیارسے باہر قرار دے اور کارروائی کو معطل کرے ۔
دوسری جانب پاکستان کے اخبار ڈان نے وزیر اعظم عمران خان سے ان ثبوت کو عام کرنے کی درخواست کی ہے جس میں انہوں نے اتوار کو تحریک عدم اعتماد سے قبل اپنی جان کو خطرہ بتایا تھا۔ اخبار نے اپنے اداریے میں کہا کہ مسٹر خان اور ان کے قریبی رفقاء نے پارلیمنٹ میں تحریکِ عدم اعتماد سے قبل اتوار کو ایک عوامی بیان میں خود کو خطرے میں بتایا۔ اگر وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے تو انھیں عوام کے سامنے آکر مذموم عناصر کو بے نقاب کرنا چاہیے ۔ اگر وہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو معقول مبصرین کے لیے ان کی اس سنجیدگی پر یقین کر پانا مشکل ہو گا اور انھیں محسوس ہوگا کہ تحریک عدم اعتماد میں پچھڑنے سے مسٹر خان کو شکست خوف ستا رہا ہے۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت میں عرضی دائر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS