پاکستانی ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کا آخری ایپی سوڈ رکوانے کیلئے عدالت میں عرضی

    0

    پاکستان: مقبول ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے آخری ایپی سوڈ کو رکوانے کے لیے ماہم بی بی نے اپنے وکیل ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سول کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ عرضی میں جواز پیش کیا گیا ہے کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط کو نشر نہ ہونے دیا جائے۔ خاتون کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 24 جنوری کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط 25 جنوری کو سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔ اس ڈرامے کی آخری قسط 18 جنوری کو نشر ہونی تھی، لیکن مقبولیت کے پیش نظر انتظامیہ نے اسے 25 جنوری کو سنیما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا کے مطابق سنیما ہالز میں 25 جنوری کو دو خصوصی اقساط رات آٹھ بجے سے 10 بجے تک دکھائی جائیں گی۔ میرے پاس تم ہو کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ فنکاروں میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی، سویرا ندیم اور حرا مانی شامل ہیں۔ جبکہ خلیل الرحمٰن قمر نے کہانی کے مصںف ہیں۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS