،حیدر آباد انکاؤنٹر کے خلاف عرضی داخل انکاؤنٹر کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف جانچ کا مطالبہ

    0

    نئی دہلی: حیدر آباد عصمت ریزی اور قتل معاملے میں اب تک بحث و مباحثے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف حیدر آباد انکاؤنٹر میں عصمت دری اور قتل واقعہ کے ملزمین کو ہلاک کیے جانے پر عوام جشن منا رہی ہیں، وہیں ایڈوکیٹ جی ایس منی اور پردیپ کمار یادو نے سپریم کورٹ میں اس پورے واقعہ کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ اور ایک عرضی داخل کی ہے۔ انھوں نے عرضی میں کہا ہے کہ اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے اور جانچ کے ساتھ ساتھ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جو چاروں ملزمین کے انکاؤنٹر میں شریک تھے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS