نگر وکاس کے لوگ عوام کے سپنوں کو سجانے کاکام کرتے ہیں، اترپردیش بدلے گا تو ملک بدلے گا، پوری دنیا بدلے گی: اے کے شرما

0

لکھنو (اےس اےن بی)
ےوپی سرکار کے شہری ترقیات اور توانائی کے وزےر شری اے کے شرما کی رہنمائی مےں ےوپی کے شہری ترقےات محکمہ کی تاریخ میں پہلی بار ےک روزہ اےگزےکٹو افسران کی ورکشاپ کا انعقاد اروند ڈائرےکٹورےٹ گومتی نگر اےکسٹےنشن لکھنو ¿ مےں ہوا۔ ورچوئل طورپر ےوپی کے تمام مےونسپلوں کے مےئر اور مےونسپل کمشنر، مےونسپلٹی، نگر پنچاےت کے صدور اور شہری ترقیات کے وابستہ دےگر افسران و عہدےداران موجود تھے۔ان کے ساتھ محکمہ کی اسکےموں اور سرکار کی ترجےحات پر تبادلہ ¿ خیال کے لےے دن بھر وزرا موجود رہے۔ تقرےباً1500افراد نے اس پروگرام میں حصہ لےا۔ شری اے کے شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ےہ شہر شہری ترقیات کا مہاسنگم ہے۔ میں اس تقرےب کے تمام منتظمےن کو مبارکباد دےتا ہوں جب آپ سڑکوں کو صاف کررہے ہوتے ہےں تو گاو ¿ں کے نوجوانوں کے خواب پورے کرتے ہےں۔ صفائی ملک کی تعمےر کا کام ہے۔ شہری ترقیات سے وابستہ لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا کام کرتے ہےں۔ شہر ریاست کا مرکز ہوتا ہے۔ ریاست کا اندازہ شہروں سے ہوتا ہے۔ ےوپی بدلے گا تو ملک بدلے گا، پوری دنےا بدلے گی کےونکہ ملک کی آبادی کا 25فےصد حصہ تو ےوپی مےں ہی رہتا ہے۔ کوالٹی آف لائف کی بدولت ہی انوسٹمنٹ آتا ہے۔ ملک کی اےک تہائی آبادی محض 3فےصد زمےن پر شہروں میں رہتی ہے۔ جب آپ نالی صاف کرتے ہےں تو اس وقت ریاست کا چہرہ صاف کرتے ہےں کےونکہ شہر ہی ریاست کے چہرے ہوتے ہےں۔اگر انہیں چمکا دیا جائے تو ریاست چمک اٹھے گی۔ اےک مہےنہ کے اندر ریاست کے شہروں کی بہتر صفائی ہونی چاہےے اور دسہرہ تک ریاست کے کارپورےشنوں میں کہےں بھی گندگی نہیں دکھائی دےنی چاہےے۔


انہوںنے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا حل علاقائی طورپر ہونا چاہےے لےکن جب مسائل کا حل نہیں ہوپاتا ہے تو ’سمبھو پورٹل‘ کا آغاز انہی شکاےتوں کے حل کے لےے ہوا ہے۔ انہوںنے بہت ہی مضبوطی سے کہا کہ اےگزےکٹو افسران کا جائزہ ان کے کام کی بنےاد پر ہوگا نہ کسی کی پےروی کی بنےاد پر۔ ساتھ ہی انہوںنے دائرےکٹورےٹ آف لوکل باڈی میں لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کےا۔ ورکشاپ میں 11موضوعات پر تبادلہ ¿ خیال کےاگےا جس میں ’سمبھو پورٹل‘ کی عوامی سماعت اسی پروگرام کے دوران ہوئی۔ اس کے بعد ےوپی کی اکنامی کو 2027 تک اےک ٹرےلےن ڈالربنانے کا ہدف، 15وےں مالےاتی کمےشن، پردھان منتری گتی شکتی نےشنل ماسٹر پلان، سوچھ بھارت مشن 2.0، امرت 2.0، پلاسٹک وےسٹ مینجمنٹ اےئر کوالٹی، مےونسپل جنرل الےکشن 2022، پائےدار ترقی ہدف، حکومت کی ترجےحی اسکےموں پر بحث، ورکشاپ کے نتائج اہم اےشوز رہے۔
اس دوران شری اے کے شرما نے سگم، سوچھ بھارت مشن ےوٹےوب چےنل، ای وےتن، مکھےہ منتری نگر سرجن پورٹل کی لانچنگ ہوئی۔ سےنٹر فار سائنس اےنڈ انوائرنمنٹ کے ساتھ شہری ترقیات محکمہ نے اےم او یو پر بھی دستخط کےا۔ مذاکرہ کے درمےان اےگزےکٹو افسران نے اپنے مسائل سے بھی آگارہ کرایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS