بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی کابینہ نے آج اس اہم ترمیمی بل کو منظوری دے دی جس میں زہریلی شراب کے کاروبار میں ملوث پا ئے جانے پر متعلقہ شخص یا لوگوں کو عمرقید یا پھانسی کی سزا کا التزام ہے۔
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں یہاں اختتام پذیر ہوئی میٹنگ میں ایکسائز ایکٹ ترمیمی بل 2021کو آئندہ اسمبلی اجلاس میں لانے کی منظوری دی گئی۔ ترمیمی بل میں ہی اس طرح کے قصوروار پائے جانے والے لوگوں کو عمرقید یاد پھر پھانسی کی سزا کا التزام کیا گیا ہے۔
کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ نروتم مشرا نے میڈیا سے کہا کہ ریاست میں غیرقانونی شراب سے متعلق بڑھ رہی مجرمانہ سرگرمیوں پرروک لگانے کے لئے ترمیمی بل 2021کو کابینہ نے منظوری فراہم کردی۔ اس میں’ہیریٹیج مدیرا‘ کا نیا زمرہ بھی جوڑا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب ایسی شراب جس کے استعمال سے کسی کی جان چلی جاتی ہے اس کے لئے قصوروار ثابت ہونے پر متعلقہ کو عمرقید اور پھانسی کی سزا کا التزام کیا گیا ہے۔ اب تک ایسے معاملات میں پانچ یا دس سال کی سزا کا التزام ہے۔ وہیں جرمانہ کی رقم دس لاکھ روپیوں سے بڑھا کر 20لاکھ کردی گئی ہے۔
ریاست میں حال ہی میں مندسور ضلع میں بھی زہریلی شراب کے استعمال سے کم از کم چھ لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ اس سے پہلے اجین اور کچھ دیگر اضلاع میں بھی زہریلی شرابی کے استعمال کی وجہ سے کم از کم دو درجن لوگوں کی موت کی خبر آئی تھی۔ ان تمام واقعات کے مدنظر اپوزیشن حکومت پر کافی حملہ آور ہوگئی تھی۔
دوسری طرف اہم اپوزیشن جماعت کانگریس کے ریاستی صدر کملناتھ نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ صرف قانون بنانے سے مافیا کبھی ختم نہیں ہوگا۔ قانون کا نفاذ نہایت ضروری ہے۔ حکومت کی مضبوط قوت ارادی نظر آنی چاہئے۔ سخت قانون کی بات تو بیٹوں کی حفاظت پر بھی حکومت کی طرف سے برسوں کی جارہی ہے لیکن ریاست میں آج بھی بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔
زہریلی شراب کے کاروبار میں ملوث لوگوں کو عمرقید یا پھانسی کی سزا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS