غازی پور میں کچرے کے پہاڑ سے لوگ مرتے مرتے بچے

0

نئی دہلی (ایس این بی) :عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج اور ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ایم سی ڈی کے کچرے کے پہاڑ کی وجہ سے 3 سے زیادہ لوگ مرتے مرتے بچے ہیں۔ بی جے پی غازی پور لینڈ فل پر کچرا پھیلانے کا کام کر رہی تھی کہ کچرے کا ایک بڑا حصہ آس پاس رہنے والے لوگوں کے گھروں پر گر گیا۔ اس سے پہلے بھی ایک ایسے ہی حادثہ میں کچھ لوگ زخمی اور 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ کچرے کے 3 پہاڑوں پر روزانہ آگ لگتی ہے جو کئی دنوں تک نہیں بجھتی جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔ عام آدمی پارٹی ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ اس طرح کے واقعات کی جانچ ہونی چاہئے اور تمام مجرموں کو جیل میں ڈالنا دینا چاہیے۔
منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں درگیش پاٹھک نے کہا کہ غازی پور میں بی جے پی کی حکمرانی والی ایم سی ڈی کی طرف سے بنائے گئے کچرے کے پہاڑ کی وجہ سے کل 3 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ غازی پور لینڈ فل سائٹ پر کچرا کم ہے۔ بی جے پی نے ایسا کرنے کا ایک انوکھا طریقہ نکالا ہے۔ وہ لوگ کچرے کو زیادہ دور تک پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران کچرے کا ایک حصہ آس پاس رہنے والے لوگوں کے گھروں پر گرا۔ اگر وہ لوگ وقت پر گھر سے نہ نکلتے تو بہت بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔اسی طرح کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے درگیش پاٹھک نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ یہ پہلا واقعہ ہے۔ میں نے گوگل کیا تو کچرے کے پہاڑوں سے متعلق کئی خبریں آئیں۔ اس میں سے میں نے سب سے اوپر 10خبریں پڑھی۔
درگیش پاٹھک نے کہا کہ غازی پور میں آگ لگنے کی خبر ہے، 10ماہ میں تیسرا واقعہ۔ دوسری خبر یہ ہے کہ غازی پور میں آگ لگ گئی، کسی کی جان نہیں گئی۔ تیسری خبر، شرم کا پہاڑ، یہ زہریلا پہاڑ دہلی کے لیے باعث شرم ہے۔ چوتھی خبر، غازی پور لینڈ فل میں آگ لگنے کا معاملہ، انوائرمنٹ کمیٹی نے ایسٹ ایم سی ڈی کمشنر کو طلب کیا، پانچویں خبر، غازی پور لینڈ فل میں لگی آگ رات تک نہیں بجھی۔ چھٹی خبر، بھلسوا لینڈ فل میں آگ بھڑک اٹھی، لوگوں کو سانس میں لینے پریشانی۔ ساتویں خبر، بھلسوا لینڈ فل میں آگ لگ گئی، 12 فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے۔ آٹھویں خبر، جہانگیر پوری علاقہ میں پڑے کچرے میں زبردست آگ لگ گئی، متعدد فائر بریگیڈ موقع پر موجود۔ نویں خبر، اوکھلا لینڈ فل میں آگ لگنے سے آسمان سیاہ، 8فائر بریگیڈ موقع پر۔ پچھلے کئی سالوں سے ہفتہ میں ہر دس دن کوئی نہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے جس سے دہلی والوں کا دم گھٹ جاتا ہے، دہلی والوں کی زندگی جہنم بن گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS