پیگاسس :دو اراکین پارلیمنٹ سمیت 5 سو سے زائد افراد حراست میں

0

نئی دہلی:اگست (یو این آئی) دہلی پولیس نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، پیگاسس جاسوسی سمیت دیگر مسائل کے حوالے
سے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے دو اراکین پارلیمنٹ اور چار اراکین اسمبلی سمیت پانچ سو سے زائد کانگریس کے کارکنان
کو حراست میں لیا ہے۔
نئی دہلی ضلع کے ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ مظاہرہ کرنے کی اجازت نہ ہونے کے سبب 589 افراد کو حراست میں
لیا گیا جن میں 28 خواتین، دو اراکین پارلیمنٹ اور چار اراکین اسمبلی شامل ہیں۔ مظاہرہ کرنے والے جنتر منتر روڈ سے
رائے سینا روڈ ہوتے ہوئے پارلیمنٹ کی طرف سے مارچ کرنا چاہتے تھے لیکن سبھی کو رائے سینا روڈ کی جانب ہی روک دیا
گیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران راجیہ سبھا رکن دگوجے سنگھ اور لوک سبھا رکن رامیا ہری داس کو حراست میں لیا
گیا۔ علاوہ ازیں اراکین اسمبلی میں راجستھان کے گنیش ڈوگرا، کیرالا کے شفیع پرمبل، مدھیہ پردیش کے وپن وانکھیڑے اور
چھتیس گڑھ کے دیویندر یادو کو بھی حراست میں لیا گیا۔ یوتھ کانگریس نے بے روزگاری، زرعی قوانین اور پیگاسس جاسوسی
کے مسائل پر پارلیمنٹ کے محاصرے کا انعقاد کیا۔ پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کے بعد تنظیم کے رہنماؤں کو پولیس جنتر منتر
کے روک دیا۔ احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ اس مظاہرے میں کانگریس کے رہنما راہل
گاندھی بھی شامل ہوئے اور مرکزی حکومت پر جم کر حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS