پیگاسس کیس: سماعت منگل تک ملتوی،مرکزکوکوئی نوٹس نہیں

0
in.news.yahoo.com

نئی دہلی : (یو این آئی) عدالت عظمیٰ نے جمعرات کو پیگاسس جاسوسی کیس میں درخواستوں کی کاپیاں مرکزی حکومت کو حوالے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس سچ ہیں تو الزامات سنگین ہیں۔
عدالت نے معاملہ کی سماعت اگلے منگل کے لیے مقرر کی،لیکن مرکزی حکومت کو کوئی باقاعدہ نوٹس جاری نہیں کیا۔
چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تمام درخواست گزاروں کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد انہیں درخواستوں کی کاپی مرکزی حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ڈویژن بنچ مرکزی حکومت کی موجودگی کے بغیر معاملے کی مزید سماعت نہیں کرسکتی۔ تاہم عدالت نے ابھی تک اس معاملے میں باضابطہ نوٹس جاری نہیں کیا ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ صحافیوں ، اپوزیشن رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی جاسوسی کا معاملہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو یہ الزام انتہائی سنگین ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS