گورکھپور:پنجاپ میں چل رہے کسان تحریک کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے کئی گاڑیوں کو منسوخ کردیا ہے جب کہ کچھ کے راستے میں تبدیلی کی گئی ہے۔
شمال مشرقی ریلوے کے ترجمان نے منگل کو بتایاکہ دربھنگہ سے 11نومبر کو چلنے والی 05211دربھنگہ۔امرتسر اسپیشل ٹرین امرتسر سے 13نومبر کو چلنے والی 05212امرتسر۔دربھنگہ اسپیشل ٹرین کو منسوخ کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امرتسر 12نومبرکو چلنے والی 04674امرتسر جے نگر اسپیشل ٹرین انبالا سے چلائی جائے گی اور یہ گاڑی امرتسر۔انبالا کے درمیان منسوخ رہے گی۔اسکے علاوہ گورکھپور۔عیش باغ کے درمیان انٹر سٹی ایکسپریس اسپیشل ٹرین کو13نومبر سے اگلے حکم نامے تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ گاڑی نمبر05070عیش باغ۔ گورکھپورانٹرسٹی ایکسپریس خصوصی گاڑی عیش باغ سے 16:25بجے روانہ ہوکر بادشاہ نگر،بارہ بنکی،گونڈہ،بلرامپور،تلسی پور،پچپیڑوا،بڑھنی،شہرت گڑھ،نوگڑھ اور آنند نگر ہوتے ہوئے 23:55بجے پہنچے گی۔
انہوں نے بتایاکہ اسی طرح گاڑی نمبر 05069 گورکھپور۔عیش باغ انٹرسٹی ایکسپریس اسپیشل گاڑی گورکھپور سے 03:45بجے روانہ ہوکر اسی اسٹیشن سے ہوتے ہوئے عیش باغ10:40بجے پہنچے گی۔
کسان تحریک: کئی ٹرینیں منسوخ،کچھ کے راستے تبدیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS