ارنب گوسوامی کے وکیل سالوے نے سرکاری مشینری کی نیت پر سوالات اٹھائے

    0

    نئی دہلی:ریپبلک ٹی وی نے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں سپریم کورٹ کے سامنے سماعت کے دوران مہاراشٹرا کی سرکاری مشینری پر بدھ کو سوال اٹھائے۔ کیس کی سماعت 45 منٹ کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔
    جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اندرا بینرجی پر مشتمل ڈویژن بنچ  ارنب، نتیش شاردا اور پروین راجیش کی عبوری ضمانت ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کررہی ہے۔
    سماعت شروع ہوتے ہی ارنب گوسوامی کی طرف پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے نے اپنے مؤکل کے ساتھ ہوئی پولیس کی زیادتی اور ریاست کی مشنری کے غلط استعمال کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ارنب کے خلاف معاملہ 5 مئی 2018 کو درج کیا گیا تھا۔ یہاں معاملہ یہ ہے کہ اس کیس کی دوبارہ تفتیش کے اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا۔ اس کی تائید میں انہوں نے کلوزر رپورٹ کو پڑھ کر بینچ کو سنایا۔
     سالوے نے کہا کہ انویک نائک اور اس کی ماں کمود کی خود کشی ارنب کی اکسانے کے سبب نہیں، بلکہ مالی تنگی کے سبب انہوں نے خودکشی کی تھی۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ارنب کے خلاف متعدد معاملے درج کرنے کی بھی تفصیل پیش کی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS