یوکرین مسئلے کا پرامن حل ہو:ہندوستان

0

نئی دہلی (یو این آئی) ہندوستان نے یوکرین کے مسئلے کا سفارتی کوششوں سے پرامن حل تلاش کیے جانے پر زور دیا ہے تاکہ خطے میں امن اور استحکام قائم رہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے آج یہاں باقاعدہ بریفنگ میں اس موضوع پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم یوکرین سے متعلق تمام واقعات بالخصوص امریکہ اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی بات چیت کو بغور دیکھ رہے ہیں۔
کیف میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ بھی مقامی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہم سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال کے پرامن حل پر زور دیتے ہیں تاکہ خطے اور گردونواح میں امن و استحکام قائم رہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS