سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو جمعے کی صبح مبینہ طور اپنی رہائش گاہ پر ایک بار پھر نظر بند رکھا گیا ہے۔
موصوفہ کا الزام ہے کہ بی جے پی کے وزرا اور ان کے حواری وادی کے گوشہ وکنار میں گھوم رہے ہیں لیکن صرف ان کے معاملے میں سیکورٹی ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری بیٹی التجا اقبال کو بھی خانہ نظر بند رکھا گیا ہے تاکہ وہ پارٹی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کے گھر نہ جاسکے۔
موصوفہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا:'مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ گذشتہ دو دنوں سے مجھے وحید الرحمان پرہ کے گھر واقع پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بی جے پی کے وزرا اور ان کے حواری وادی کے گوشہ وکنار میں گھوم رہے ہیں لیکن صرف میرے معاملے میں سیکورٹی ایک مسئلہ ہے'۔
انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا:'ان کے ظلم کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔ وحید کو بے بنیاد الزامات کے پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو دلاسہ دینے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے یہاں تک کہ میری بیٹی التجا کو بھی نظر بند رکھا گیا ہے کیونکہ وہ بھی وحید کے گھر جانا چاہتی تھیں'۔
بتادیں کہ پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے بدھ کے روز دلی میں گرفتار کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اورانکی بیٹی التجا اقبال بھی گھر میں نظر بند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS