پٹنہ ( یواین آئی) طبی کالج کے شعبہ ¿ علم الادویہ کے اساتذہ اور پی جی اسکالرکی طرف سے طبی کالج کے نئے پرنسپل پروفیسر تبریز لاری کا پرجوش خیر مقدم کیا گیا ۔
اس موقع پر پروفیسر محفوظ الرحمان نے کہاکہ مسٹر لاری متحرک و فعال شخصیت کے حامل ہیں ۔ انہیں انتظامی امور کی بہت اچھی صلاحیت ہے ۔ان کی قیادت میں کالج ترقی کی مزید منزلیں طے کرے گا۔
پروفیسر تبریز اختر لاری 1991 میں کالج میں تقرری کے بعد کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ۔ جسمیں 2005 ءسے منسٹر آف ہیلتھ میں بطور ایڈوائرزر اپنی خدمات بحسن و خوبی انجام دیں ۔ ان کے زیر نگرانی کئی اہم کام انجام پائے ہیں جن میں این آر ایچ ایم کی بحالی ، آر ۔ بی ۔ ایس ۔ کے ۔ کی بحالی اور کالج کے اہم تعمیراتی کاموںمیں تعمیراتی فنڈ کی حصولیابی میں ان کی خدمات قابل تعریف رہی ہیں۔ آپ پانچ سال تک سی ۔ سی ۔ آئی ۔ایم نئی دہلی کے فعال ممبر رہے ۔ اسی درمیان آپ کو ہندوستان کے اہم اداروں میںرہ کر کام کرنے کے مواقع حاصل ہوئے ۔ آپ کو انتطامی امور کے بہت اچھے تجربات حاصل ہیں۔ آپ نے ہندوستان کے کئی اہم اداروں کو اپنے تجربات سے فیضیاب کیاہے ۔ شعبہ ¿ علم الادویہ امید کرتاہے کہ آپ کی قیادت میں طبی کالج پٹنہ کے تمام شعبہ جات مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔اس موقع پر کالج کے پروفیسر محفوظ الرحمان ، ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد انس اور شعبہ ¿ علم الادویہ کے تمام پی جی اسکالر موجود تھے ۔
پٹنہ طبی کالج کے نئے پرنسپل تبریز لاری کی قیادت میں کالج مزید ترقی کی منزلیں طے کرے گا: محفوظ الرحمان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS