پٹیالہ تشدد:مکھوندر سنگھ چھینا کو نیا آئی جی بنا یا گیا

0

چنڈی گڑھ(ایجنسیاں) : پنجاب کی حکومت نے ہفتہ کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پٹیالہ رینج کا فوری طور پر تبادلہ کردیا ہے ۔سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ مکھوندر سنگھ چھینا کو نیا آئی جی پٹیالہ، دیپک پارک کو ایس ایس پی اور وزیر سنگھ کو ایس پی مقرر کیا گیا ہے ۔ دریں اثنا پولیس نے ہندو تنظیموں کو ’ناراضگی مارچ‘نہ نکالنے پر راضی کرلیا ہے۔ ایس پی نانک سنگھ سے بات چیت کے بعد دھرنا ختم کردیاگیا ہے۔ ہندو تنظیموں نے مندر پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کو 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔حالات بہتر ہونے کے بعد اب پٹیالہ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال کردی گئی ہے۔ اس سے قبل اسے شام 6 بجے تک کے لےے بند کردیاگیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل پٹیالہ میں خالصتان مخالف احتجاجی مارچ کے سلسلے میں شیو سینا اور خالصتان کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ کے دوران پتھرائو ہوا۔ دونوں گروپوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی۔ پتھرائو کے دوران اسٹیشن انچارج سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS