ترکمان گیٹ علاقہ میں بس اسٹاپ پر شیلٹر نہ ہو نے کی وجہ سے مسا فر پریشان

0

نئی دہلی(ایس این بی ) :پرانی دہلی کاترکمان گیٹ جو کہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے ،علاقہ میں رہایش پذیر باشندوں کو بے پنا بنیادی مسائل در پیش ہیں، لیکن سیاسی نمائندے حل کرنے کیلئے کسی بھی طرح کوشاں نظر نہیں آتے، اسی بنا پر علاقہ اپنے ساتھ ہونے والے سلوک پرخون کے آنسوبہا رہا ہے ۔ترکمان گیٹ علاقے کے آصف علی روڈ پرپچھلے کچھ سالوں سے بس اسٹاپ پر شیلٹر وکرسیاں نہ ہو نے سے مسافر شدید پریشان ہیں،حالانکہ علاقہ کے اطراف میں تین بس اسٹاپ ہیں ،مگر افسوس بس اسٹاپ پر شیلٹر (شیڈ)اوربیٹھنے کی کرسیاںنداردہیںاور مسافر سڑک کے درمیان ہی بسوں کا انتظار کرتے ہیں،جبکہ روڈ کے بیچ بس اسٹاپ ہو نے سے چھوٹے موٹے حادثے بھی ہوتے رہتے ہیں، ان تمام دقتوںکے ساتھ مسافر سڑک کے درمیان بس کا انتظار کر نے پر مجبور ہیں۔ خیال رہے کہ ترکمان گیٹ(آصف علی روڈ) میںلا کھو ں کی آ با دی ہے اور وہاں سے رو زانہ ہز اروں کے تعداد میںعوام قومی راجدھانی کے مختلف علاقوں میں کالجوں، اسکولوں، دفتروں اور دکانوں میں ملازمت ودیگر امور کی غرض سے بس کا استعمال کرتے ہیں نیز اپنا سفر طے کرتے ہیں۔ لہذامسا فرمو سم سرما میںٹھنڈی ہوا، بارش کی مار جھیل رہے ہیںاور موسم گرما میں چلچلا تی دھوپ میں بس کے انتظار کر نے پر مجبور ہیں ،وہیں بس اسٹاپ پر بیٹھنے کیلئے کرسیاںنہ ہو نے سے بھی مسا فر کھڑے ہو کر بس کاانتظارکر رہے ہیں،بالخصوص عو رتوں و بز رگوں کو بیحد دقتوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے، حالانکہ دارالحکومت میںبہت سے ایسے مقامات پر انتظامیہ نے بس اسٹاپ تمام سہولیات کے ساتھ بنائے ہیں ،جہاں پر مسافر کی تعدادبھی نہیں دیکھی جا تی ہے،جبکہ اس علاقہ میںبس اسٹاپ میں سہولیات کی سخت ضرورت ہے ۔ اس سلسلے میں نامہ نگار نے مسافروں سے بات چیت کی تو تمام مسافروںنے افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی ناقص کاکردگی پر سوال کھڑے کئے اور ڈی ٹی سی کو مورد الزام ٹھہرایا۔ 24سالہ ریشماخاتون نے بتایا کہ یہاں پر کئی سالوں سے شیڈاور کرسیاں ندارد ہیں، اس کمی کوپورا نہ کرنے میں ڈی ٹی سی کی ہی کو تا ہی دیکھنے کو ملتی ہے ،جبکہ مقامی باشندوں کا بار ہا مطالبہ رہا ہے مگر صد افسوس اس پر کچھ بھی عمل نہیں ہوا۔دہلی یونیورسٹی کی طالبہ 20سالہ مہناز خان نے کہا کہ ڈی ٹی سی نے کا فی عرصے سے بس اسٹاپ پر شیڈ نہیں ڈالے ہیں ،جس سے تمام مسا فر بیحد پر یشان ہیں ،مگر کسی بھی محکمہ کوعوام کی پریشانی حل کر نے میںدلچسپی نہیںہے۔حاجی ذاکر، محمد خالد ،افشا انصاری ودیگر مسافروں نے ڈی ٹی سی سمیت دیگر محکمہ کے افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جانب تو جہ مبذل کر یں تا کہ مسا فر کو را حت وآسا نی نصیب ہو۔وہیںمقامی باشندوں نے بتا یا کہ ہم لو گوںنے ڈی ٹی سی اور ایم سی ڈی کوکئی بار مکتوب لکھا ہے اوربارہا شکا یت کر نے کے باوجود معا ملہ صفر رہاہے اورآج تک بس اسٹاپ پر شیلٹرنہیں ڈالی گئی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS