انور خان
نئی دہلی : ہندوستان کی مشہور و معروف یونانی دواساز کمپنی میکس ریمیڈیز نے یونانی ڈرگس مینوفیکچر رس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کئے گئے سہ روزہ جشن ِاڈما میں شرکت کی۔ اس میلے کا افتتاح ۱۴ اکتوبر کو عمل میں آیاجو ۱۶ اکتوبرکو اختتام پزیر ہوا۔
میکس ریمیڈیز کے ڈائریکٹرمطیع اللہ مجید نے بتایا کہ ان کی کمپنی ملک کی سبھی ریاستوں میں اپنی ادویات کی نمائش کرنے کے لئے حصہ لیتی ہے، ہم لوگوں کو یونانی طریقہ علاج کے باری میں جانکاری دیتے ہیں۔یونانی طریقہ علاج کے بارے میں مزید انہوں نے کہا یہ ہزاروں سال پرانا طریقہ ہے جس میں خالص جڑی بوٹیوں کا استعمال ہوتا ہے۔ ان ادویات کے کوئی سائڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتے ہیں۔
میکس ریمیڈیز ایک بہت ہی معتبر کمپنی ہے جس کی دوائیاں بہت ہی اثردار ہیں۔ مطیع اللہ مجید نے کہا کہ وہ اپنی دوائیاں بنانے میں بہت ہی محتاط رہتے ہیں اور یہ دوائیاں حکماء کی زیزِنگرانی میں تیار کی جاتی ہیں۔ہم اپنی ادویات کو سبھی ریاستوں کی عوام کے درمیان پہنچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
میکس ریمیڈیزکی جشنِ اڈما2022میں شرکت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS