پارلیمنٹ کامانسون سیشن جلد

0

نئی دہلی: حکومت پارلیمنٹ کا مانسون سیشن جلد شروع کرنے کے لئے دونوں ایوانوں لوک سبھااور راجیہ سبھا کے اسپیکر اور چیئرمین افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
نائب صدر اورراجیہ سبھاکے چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نےاتوار کو سوشل نٹ ورکنگ ویب ساءٹ پر تحریر ایک مضمون "میڈیا: آور پارٹنر ان کورونا ٹائمز" میں یہ اشارہ دیا۔ انہوں نےکہا ہے کہ حکومت نےحال ہی میں مانسون سیشن بلانے کے لئے دونوں ایوانوں کے چیرمین اوراسپیکر نے افسران سے رابطہ کیاہے۔
مسٹر نائیڈو نےکہاہے کہ بجٹ سیشن 23 مارچ کو ختم ہواتھا۔ کورونا وبا کے بحران پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا سیشن بلانا ضروری ہے۔ 
بجٹ سیشن کے آخری دن تک پارلیمنٹ اس بحران پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے تھے۔ اس کے علاوہ چھ مہینے کے اندر پارلیمنٹ کی میٹنگ ضروری ہونا آئینی التزام ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS