ملک میں جلد ہونگے پارلیمانی انتخابات: باونکولے

0
ملک میں جلد ہونگے پارلیمانی انتخابات: باونکولے
ملک میں جلد ہونگے پارلیمانی انتخابات: باونکولے

نئی دہلی،(ایجنسیاں) 3ریاستوں میں شاندار جیت کے بعد بی جے پی نے اب لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ناگپور میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے گھر پر بی جے پی ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدرچندر شیکھر باونکولے نے ممبران اسمبلی سے کہا کہ اب ضابطہ اخلاق کے نفاذ میں صرف 55 دن رہ گئے ہیں، آپ سب کام میں لگ جائیں۔ اس کے ساتھ ہی 25 جنوری تک 50 لاکھ نمو ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا ہدف پورا کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

مزید پڑھیں:’میں مسلمان ہوں، جہاں چاہوں عبادت کروں، کون روکے گا‘

ناگپور میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندر شیکھر باونکولے نے اشارہ دیا کہ ملک میں جلد ہی لوک سبھا انتخابات ہو سکتے ہیں۔ رام مندر کے افتتاح کے بعد لوک سبھا انتخابات کا ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS