پولیس کی منفی شبیہ پر پارلیمانی کمیٹی کا اظہارِ تشویش

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی) : پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ ملک بھر میں پولیس کی شبیہ منفی ہے اور پولیس اکثر عام لوگوں اور کمزور طبقات کے تئیں غیرحساس نظر آتی ہے۔ کانگریس لیڈر آنند شرما کی صدارت والی داخلی امور کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ کچھ آئی پی ایس افسران کے خلاف بدعنوانی کی شکایتیں درج کی گئی ہیں۔ کمیٹی نے اس ہفتہ پارلیمنٹ کو سونپی گئی اپنی رپورٹ میں کہاکہ ’پورے ملک میں پولیس کی عوامی شبیہ منفی ہے‘۔ اس نے کہاکہ پولیس اکثر عام آدمی اور کمزور طبقات کے تئیں غیرحساس دکھائی دیتی ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ حالانکہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کے برتاؤ کیلئے مختلف اسباب ذمہ دار ہیں اور اس سلسلے میں صحیح تربیت کے ذریعہ پولیس اہلکاروں میں متعلقہ خصوصیات فروغ دی جاسکتی ہیں۔ اس نے کہاکہ یہ مانا جاتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے رویے میں مثبت تبدیلی لائے جانے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی لئے کمیٹی نے سفارش کی کہ تربیتی اداروںکو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ پولیس اہلکاروں کو صحیح تربیت ملے۔ کمیٹی نے کچھ آئی پی ایس افسروں کے خلاف بدعنوانی کی شکایتوں کے سلسلے میں بھی تشویش ظاہرکی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS