یوم آئین کے موقع پر صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، لوک سبھا اسپیکر اوم بریلا اور وزیر اعظم نریندر مودی دونوں ایوانوں کے اراکین سے خطاب کیا۔
صدر رام ناتھ کووند نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین ہند کو اپنانے کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ، آپ سب کو، ہندوستان میں رہنے والے بیرون ممالک کےتمام ساتھی شہریوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ میں بابا امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے ہندوستانی آئین کی ایک کاپی پڑھی۔
اس دوران مہاراشٹر میں بی جے پی کےحکومت بنانے پرحزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما آج پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کر رہے ہیں۔
پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کا آئین شہریوں کے حقوق اور فرائض دونوں پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہ ہمارے آئین کا ایک خاص پہلو ہے۔ آئیے ہم اس بارے میں سوچیں کہ ہم اپنے آئین کے فرائض کو کس طرح نبھا سکتے ہیں۔
واجح رہے کہ آج کا دن یوم قومی آئین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج ہی کے روز 26نومبر سنہ1950 کو ہندوستانی آئین کو عمل میں لایا کیا تھا۔