والدین کےاپنے بچوں کو ڈرانے کے

0

چند دلچسپ انداز
دیسی والدین بچوں کو نئی اور اہم چیز سکھانے کے لیے انوکھے طریقے رکھتے ہیں- عموماً والدین بچوں کو روکنے یا مخلتف کاموں سے دور رکھنے کے لیے ایسے کہانیاں یا باتیں سنائی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہوتا- درحقیقت یہ افسانوی قصے کہانیاں خود اپنے والدین سے بچپن میں سن رکھے ہوتے ہیں اور اب ہماری ثقافت کا حصہ بن چکے ہیں- اسی حوالے سے ہم یہاں والدین کے چند غیر حقیقی جملے بیان کر رہے ہیں جو وہ اپنے بچوں کو ڈرانے کے لیے استعمال کرتے ہیں-
l مغرب کے وقت پرفیوم لگانے سے جن چمٹ جاتے ہیں-
l زیادہ ٹی وی مت دیکھو— آنکھیں خراب ہوجائیں گی-
l سو جاؤ ورنہ جن آجائے گا-
l جھوٹ بولنے سے ناک لمبا ہوجاتا ہے-
l الٹے سیدھے منہ بناؤ گے تو ہمیشہ کے لیے ایسے ہی ہوجاؤ گے-
l سوتے ہوئے کے اوپر سے نہیں گزرتے قد چھوٹا رہ جاتا ہے- اس منطق پر تو سائنسدان بھی حیران ہیں-
l زیادہ شیشہ نہیں دیکھتے ‘نظر لگ جاتی ہے-
l اگر کوئی جھوٹ بولتا ہے تو اس کی زبان کالی ہوجاتی ہے-

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS