کلکتہ :زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کے ذریعہ کے لال قلعہ کے فصیل پر چڑھ کر جھنڈا لہرانے کے محض 24گھنٹے کے بعد آج اچانک کلکتہ میں احتجاج کررہے پارا ٹیچروں کا ایک گروپ مغربی بنگال اسمبلی کے دروازے پر اچانک پہنچ گیا اور احتجاج کرنا شروع کردیا۔اس درمیان کچھ افراد اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
اسمبلی کے گیٹ نمبر 8پر جمع اساتذہ اسمبلی گیٹ تڑپ کر اندر جانے کی کوشش کررہے تھے ۔حالات پر قابو پانے کےلئے خواتین اہلکار سمیت بڑی تعداد میں پولس اہلکار موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا ہے۔اساتذہ کو پکڑ پولس وین میں رکھ کر لے جایا گیاہے ۔
اسمبلی کے باہر جمع اساتذہ پاراٹیچر ہیں ۔یہ اساتذہ تنخواہ میں اضافہ اور پنشن کا مطالبہ کررہے ہیں ۔خیال رہےکہ اسمبلی کا دوروزہ خصوصی اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے ۔احتجاج کررہے کسان وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کررہے تھے
بنگال اسمبلی کے گیٹ پر پارا ٹیچروں کا ایک گروپ اچانک پہنچ کر احتجاج کرنے لگا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS