قمر الزماں خان
تعلیمی سال 2022-23 کے لئے مندر جہ ذیل بی ایس سی ان پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی (BPMT (کورسیس میں داخلے بارہویں (سا ئنسPCB) کے فیصد نمبرات کی بنیاد پر ہونگے ۔ کسی بھی داخلہ امتحان CET یا NEET کی ضرورت نہیں ۔
کورسیس : ۱۔ریڈیو گرافی ( 8 سیٹ) ، ۲۔ آ پریشن تھیٹر ( 15سیٹ)، ۳۔لیبارٹری ٹیکنیشین (25سیٹ) ، ۴۔فارینسک میڈیسین (3سیٹ)،۵۔آپٹومیٹری (2سیٹ) ، ۶۔اینڈو اسکوپی (3سیٹ) ، ۷۔بلڈٹرانسفیوسن (2سیٹ)، ۸۔کمیو نٹی میڈیسین (3سیٹ)،۹ ۔ ایمر جنسی میڈیکل سروس (3سیٹ)
داخلہ فارم : داخلے کے لئے در خواست فارم کی تفصیلات ادا رہ کی ویب سا ئٹ www.iggmc.org پر دستیاب ہے۔
فیس : تقریبا 60000- (اسکالر شپ کی سہولت)
ٓآخری تا ریخ : 30/9/22 شام 5 بجے تک بذاتِ خود کالج کے پتہ پر جمع کر وا ئیں ۔
فارم جمع کرنے کا پتہ : اسٹوڈنٹ سیکشن اندرا گاندھی گورنمنٹ میڈیکل کالج ۔ ناگپور فون : 0712-2725274, 2770929
تعلیمی قابلیت اور شرائط :۱۔امیدوار(در خواست کرنے والا) بارہویں (سا ئنس ) ، فزکس ، کیمسٹری ، با ئیلوجی (PCB ) کامیاب ہو ۔ ۲۔پیدائش 31 ڈسمبر5 200سے پہلے کی ہو۔ ۳۔طا لب علم دسویں اور بارہویں مہا راشٹر ریا ست سے کامیاب ہو۔۴۔بارہویں PCB نمبرات کی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر داخلے دیے جائینگے۔
ضروری کاغذات:درخواست کے ساتھ خود کی دستخط (Self Attested)کئے ہو ئے مندر جہ ذیل سرٹیفیکٹ درکار ہونگے۔
۱۔ کالج کی ٹی۔سی (Leaving Certificate)
۲۔ دسویں کامیاب مارک لسٹ اور بورڈ سر ٹیفیکٹ
۳۔ بارہویں کامیاب مارک لسٹ اور بورڈ سر ٹیفیکٹ
۴۔بارہویں کتنے بار امتحان دے کر کامیاب کئے(Attempt Certificate)
۵۔ جسمانی طو ر پر صحت مند ہو نے کا ڈاکٹر کا سر ٹیفیکٹ (Physical Fitness Certificate)
۶۔ اگر پچھڑے طبقات سے ہو تو ذات کا سرٹیفیکٹ (Caste Certificate)
۷۔ Non Cremy Layer Certificate
۸۔ مہا راشٹر ریاست کا رہائشی سر ٹیفیکٹ (Domicile Certificate)اور نیشنلٹی سر ٹیفیکٹ
۹۔ اگر 12thجماعت پاس ہو نے کے کچھ سال بعد در خواست دے رہے ہو تو Gap Certificateلا زمی ہے۔۱۰۔ آ دھار کارڈ
نوٹ: (۱) داخلہ 12thکے بورڈ امتحان کے نمبرات (Percentage) کی بنیاد پر ہو گا اس لئے کم فیصد نمبرات والے درخواست کرنے سے پہلے پچھلے سالوں کا ( Cut Off) معلوم کرلیں ۔ll
پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی کورس(BPMT) اندرا گاندھی گورنمنٹ میڈیکل کالج ناگپور میں داخلے (NEET یا CETکے بغیر ڈائریکٹ ایڈمیشن )
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS