خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے پاکستانی کا انتقال

0
خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے پاکستانی کا انتقال

مکہ مکرمہ، (یو این آئی) سعودی عرب میں خانہ کعبہ کے دروازے و حجرِ اسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے مالک عاشق حسین فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
بین الاقوامی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے مالک عاشق حسین چل بسے۔
قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانی کمیونٹی نے محمد عاشق حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

مرحوم محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں واقع ہے جسے خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ، میزابِ رحمت (پرنالہ) اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS