اسلام آباد (پی ٹی آئی) : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بدھ کو 2روزہ دورے پر روس روانہ ہو گئے۔ اس دوران عمران خان روس کے صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ بات چیت کرکے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ گزشتہ تقریباً 2 دہائی میں یہ کسی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا دورہ روس ہے۔ عمران خان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی روس گیا ہے، جس میں ان کے کابینی رفقا شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پتن کے درمیان باہمی سربراہ میٹنگ اہم نقطہ ہے۔ دفتر خارجہ نے کہاکہ سربراہ میٹنگ کے دوران دونوں رہنما توانائی تعاون سمیت وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیں گے۔ دونوں رہنما اسلاموفوبیا اور افغانستان کے حالات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہیں روسی دفتر خارجہ نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ صدر پتن اور وزیراعظم خان جمعرات کو ماسکو میں بات چیت کریں گے۔ خان کا دورہ روس ایسے وقت میں ہورہا ہے، جب روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے پرامن حل کی امید ظاہر کی ہے۔ عمران خان نے اپنی روانگی سے قبل ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ میں فوجی ٹکراؤ میں یقین نہیں کرتا۔ میرا ماننا ہے کہ مہذب سماج بات چیت کے ذریعہ تنازعات کو حل کرتے ہیں اور جو ملک فوجی ٹکراؤ میں بھروسہ کرتے ہیں انہوں نے تاریخ کا ٹھیک سے مطالعہ نہیں کیا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان روس کے 2 روزہ دورے پر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS