عمران خان نے طالبان کی قیادت والی حکومت کے لیے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کیا

0
image:english.webdunia.com

واشنگٹن: (یو این آئی/اسپوٹنک) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے طالبان کی قیادت والی حکومت کی حمایت کرے۔ دی نیشن اخبار نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ عمران خان نے جمعہ کو رات دیر گئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ “ابھی پوری عالمی برادری کو آگے کے راستے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ دو راستے ہیں جن پر ہم چل سکتے ہیں۔ اگر ہم نے اب افغانستان کو نظر انداز کر دیا تو اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان کے آدھے لوگ پہلے ہی کمزور ہیں اور اگلے سال تک تقریبا 90 فیصد غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔ ایک بڑا انسانی بحران پیدا ہوجائے گا اور اس کے نہ صرف افغانستان کے پڑوسی ممالک بلکہ ہر جگہ سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ افغانستان میں مزید عدم استحکام سے دہشت گردوں کے لیے وہ محفوظ پناہ گاہ میں بدل جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS