اسلام آباد، (پی ٹی آئی) : پاکستان نے ہندوستان کے سفارتخانہ کے انچارج کو طلب کر کے ’اڑنے والی ہندوستانی سپر سونک چیز‘ کے ذریعہ اس کے فضائی حدود کی مبینہ طور پر کسی اشتعال انگیزی کے بغیر خلاف ورزی کرنے پر اپنا سخت احتجاج درج کیا اور واقعہ کی تفصیلی اور شفاف جانچ کا مطالبہ کیا۔ دفتر خارجہ نے درمیانی شب کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی سفارت کار کو جمعرات کی رات کو ’اڑنے والی ہندوستانی سپر سونک چیز‘ کے ذریعہ اس کے فضائی علاقے کی مبینہ خلاف ورزی کے بارے میں بتایا گیا۔ یہ چیز ہندوستان میں سورت گڑھ‘ سے 9 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 43 منٹ پر پاکستان میں داخل ہوئی تھی۔ بعد میں یہ چیز پاکستان میں پنجاب صوبہ کے میاں چنوں شہر میں اسی دن شام 6 بج کر 50 منٹ پر زمین پر گری، جس سے غیر فوجی جائیداد کو نقصان پہنچا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ ’ہندوستان سفارت کار کو بتایا گیا کہ اس اڑنے والی چیز کو غیر معقول طریقے سے چھوڑے جانے سے نہ صرف غیر فوجی جائیداد کو نقصان پہنچا، بلکہ اس سے انسانی زندگی پر بھی خطرہ پیدا ہوا۔‘ اس نے کہا کہ اس سے پاکستان کے فضائی علاقے میں کئی گھریلو/ بین الاقوامی پروازوں کو بھی خطرہ لاحق ہوا اور اس کے سبب بھیانک طیارہ حادثہ ہو سکتا تھا۔ پاکستان نے ہندوستان سے اس واقعہ کی تفصیلی اور شفاف جانچ کرنے اور اس کے نتیجے اپنے ساتھ شیئر کیے جانے کو بھی کہا ہے۔
پاکستان نے ہندوستانی سفارتخانہ کے انچارج کو طلب کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS