پاکستان نے عالمی کپ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا، نیدرلینڈز کو دی شکست

0
پاکستان نے عالمی کپ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا، نیدرلینڈز کو دی شکست
پاکستان نے عالمی کپ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا، نیدرلینڈز کو دی شکست

نئی دہلی: پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے ورلڈ کپ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ نیدرلینڈ کی ٹیم 41 اوورز میں صرف 205 رنز بنا سکی۔ ہالینڈ کی جانب سے وکرم جیت سنگھ نے سب سے زیادہ 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی، افتخار احمد، محمد نواز اور شاداب خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوور میں 286 کا حدف کھڑا کیا تھا، جسے نیدر لینڈز عبور کرنے میں ناکام رہا۔

مزید پڑھیں:

ایم ایس دھونی ’جیو مارٹ ‘کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے

اسکور کا پیچھا کرنے اتری نیدلینڈ کی ٹیم 41 اوور میں 205 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان اور سعود شکیل نے 68-68 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی ہالینڈ کی جانب سے باس ڈی لیڈے نے 4 وکٹیں لے کر کمال کر دکھایا۔ اس سے قبل ہالینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS