اسلام آباد : (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں آج صبح تقریباً 03.30 بجے آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان کے جیو نیوز کے مطابق جمعرات کی صبح ہرنائی کے علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کی شدت کافتی تیز تھی اور آس پاس کے کئی اضلاع میں بھی نقصان ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS