اسلام آباد (ایجنسی):وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق بھارت کو کیٹیگری سی سے نکالنےکے بعد واہگہ کے راستے لوگوں کی آمدو رفت جاری ہے اور اس آمدورفت کے دوران این سی او سی کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے جب کہ لوگوں کی آمدورفت پرپابندی کورونا کے باعث 22 مئی 2021 سے 12 اگست تک رہی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت بند ہے جسے 5 اگست 2019 کو کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کے بعد بند کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سفر کے لئے واہگہ بارڈر کھول دیا گیا، پاکستان نے بھارت کو کیٹیگری سی سے نکال دیا جسکے بعد اب دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں واہگہ بارڈر سے آ سکیں گے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث واہگہ بارڈر 22 مئی سے بند تھا، آمد و رفت پر پابندی کورونا کے باعث 22 مئی2021 سے 12 اگست تک رہی۔ بھارت سے لوگوں کی آمد و رفت کے دوران این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت بند ہے۔
پاکستان نے بھارت کو کیٹیگری’سی‘سے نکال دیا، جانیں اس کے اثرات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS