اسلام آباد:(یو این آئی) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے اربوں روپے کے چینی گھپلے کے سلسلے میں ہفتہ کو خصوصی عدالت میں سماعت ہوگی۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہباز اور حمزہ سخت سیکیورٹی میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ عدالت پہنچے۔ ان پر آج اس معاملہ میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ دسمبر 2021 میں پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف 16 ارب روپے کے چینی گھپلہ میں مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی تھی۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے شہباز خاندان کے 25 بے نامی اکاؤنٹس کا پتہ لگایا ہے جن کے ذریعے 18-2008 کے دوران 16.3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ ایف آئی اے نے 17 ہزار کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی چھان بین کی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ رقم بے نامی اکاؤنٹس میں رکھی گئی تھی اور ذاتی طور پر شہباز کو دی گئی تھی۔ اس کا شوگر اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایف آئی اے نے الزام لگایا کہ کم تنخواہ والے ملازمین کے اکاؤنٹس سے حاصل ہونے والی رقم شہباز نے ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے باہر بھیجی تھی، جس کا فائدہ بالآخر شہباز خاندان کو ملنا تھا۔
پاکستان شوگر گھپلہ معاملہ میں شہباز اور حمزہ پر خصوصی عدالت میں سماعت ہوگی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS