انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کافیصلہ
اسلام آباد (پی ٹی آئی) : پاکستان کے اعلیٰ ترین انتخابی ادارہ نے خیبرپختونخواہ میں مقامی سرکار کے الیکشن سے قبل سوات میں ایک ریلی کو خطاب کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان پر 50ہزار روپے کا جرمانہ لگایاہے۔ ایکسپریس ٹریبون کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 15مارچ کو انہیں ایک عوامی ریلی کو خطاب کرنے سے روک دیاتھا۔ لیکن وزیراعظم نے احکامات کو نظرانداز کیا اور ایک دن بعد ایک ریلی کو خطاب کیا۔ ای سی پی کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق عوامی عہدے پر سرفراز کوئی بھی شخص ان ضلعوں کا دورہ نہیں کرسکتا ہے، جہاں انتخابات ہورہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں مقامی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31مارچ کو ہوگا۔ ای سی پی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیلئے عمران خان کو 2بار نوٹس جاری کیاتھا۔ آخری نوٹس 21مارچ کو خیبرپختونخواہ کے ملکند علاقے میںایک سیاسی ریلی کو خطاب کرنے کیلئے بھیجا گیاتھا۔ وزیراعظم اور منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسدعمر نے نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی تھی۔ پٹیشن کے مطابق ’انتخابی تشہیر کو لے کر نئے قانون کو لے کر نوٹس جاری کئے گئے ہیں‘۔ حالانکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای سی پی کو وزیراعظم کے خلاف کارروائی کرنے سے روکنے سے انکار کردیا تھا۔ ای سی پی نے خیبرپختونخواہ میںمقامی ادارہ کے الیکشن کے دوسرے مرحلہ کے دوران وزیراعظم عمران خان پر میٹنگوں میں حصہ لینے پر پابندی لگادی ہے۔
وزیراعظم عمران خان پر50ہزار روپے کا جرمانہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS