پاکستان: متحدہ قومی موومنٹ نے ٹی ایل پی کو شکست دی

0

اسلام آباد : (یو این آئی) متحدہ قومی موومنٹ – پاکستان (ایم کیو ایم- پی) نے این اے- 240 ضمنی انتخاب میں حریف ٹی ایل پی (تحریک لبیک پاکستان) کے خلاف 65 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ۔ جیو نیوز نے جمعہ کےروز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔ ایم کیو ایم پی کے امیدوارمحمد ابوبکر کو 10,683 ووٹ ملے جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار شہزادہ شہباز نے 10,618 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ کے سید رفیع الدین 8,349 ووٹ لے کر تیسرے، پیپلز پارٹی (پاکستان پیپلز پارٹی) کے ناصر رحیم 5,240 ووٹ لے کر چوتھے اور پی ایس پی (پاک سرزمین پارٹی) کے شبیر قائم خانی 4,782 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پی نے 2008 ، 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں اسی حلقے سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ مہاجر

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS