نیپال: گلیشیئر پگھلنے کے باعث ایورسٹ کا بیس کیمپ تبدیل کرنےکی کوشش

0

کھٹمنڈو (یو این آئی) نیپال انتظامیہ ایورسٹ بیس کیمپ کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ اسے دن بہ دن خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ بی بی سی نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔موسمیاتی تبدیلیوں، گلوبل وارمنگ اور بڑھتی ہوئی انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے گلیشیئر آہستہ آہستہ پگھل رہے ہیں۔
موسم بہار کے دوران جب پہاڑ پر چڑھنے کا وقت آتا ہے، تب اوسطاً 1,500 لوگ ایورسٹ بیس کیمپ کا استعمال کرتے ہیں، جو کہ تیزی سے پگھلتے کھمبو گلیشیر پر واقع ہے۔ ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا’’ نئی جگہ کی تلاش کسی کم اونچائی جگہ پر کی جا رہی ہے ، جہاں سال بھر برف نہیں ہوگی‘‘۔
محققین کا کہنا ہے کہ پگھلتے ہوئے پانی سے گلیشیئر میں عدم استحکام ہو جاتا ہے اور کوہ پیماؤں کا کہنا ہے کہ اس سے بیس کیمپ میں شگاف بڑھ رہی ہیں، جو وہ یہاں سوتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ اس وقت 5,364 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور نیا بیس کیمپ اس سے 200 سے 400 میٹر نیچے واقع ہوگا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS