راولپنڈی (یو این آئی):پاکستان نے بدھ کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ اپنی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو مقرر کیا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ایس آئی پی آر) نے اعلان کیا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو پشاور کا کور کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری وزیر اعظم کا اختیار ہے۔ ڈان کی خبر کے مطابق اسپائی ماسٹر کا انتخاب وزیر اعظم نے آرمی چیف کی مشاورت سے کیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل انجم اس سے قبل کراچی کور کے کمانڈر تھے۔ ستمبر 2019 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 78 ویں لانگ کورس اور پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل انجم کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔نئے ڈی جی آئی ایس آئی اس سے قبل بلوچستان فرنٹیئر کور (نارتھ) کے انسپکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں اور کرم ایجنسی ، ہنگو میں ایک بریگیڈ کی کمان کر چکے ہیں۔ وہ برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل انجم راولپنڈی ضلع کے گوجر خان میں موہرا شیخان ، کونٹریلا کے رہنے والے ہیں۔
پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS