نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم کو حکومت ہند سے ویزا مل گیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ افغانستان کو بھی ویزا دیا گیا ہے۔
معلوم ہو کہ عالمی کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو بدھ (27 ستمبر) کو حیدرآباد پہنچنا ہے۔ اب ٹیم کے ہندوستان پہنچنے میں صرف 2 دن باقی ہیں۔ اس سے قبل بھی ٹیم کو پیر کو ویزا مل گیا تھا۔ ایسے میں پاکستانی ٹیم کے لیے یہ اچھی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:
اداکارہ سوارا بھاسکر ماں بن گئی، بیٹی کو گود میں لیے شوہر فہد کے ساتھ تصویر شیئر کی
دراصل، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویزا ملنے میں تاخیر کی وجہ سے کافی ناراض نظر دیکھ رہا تھا۔ انہوں نے ویزہ ملنے میں تاخیر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے شکایت کی تھی۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو بتایا تھا کہ ویزے میں تاخیر سے پاکستانی ٹیم کی تیاری متاثر ہو سکتی ہے۔