ہندوستان میں کمزور وزیر اعظم اور کھچڑی حکومت چاہتے ہیں اویسی ، وجہ بھی بتائی

0

نئی دہلی(ایجنسی) آل انڈیا اتحاد المسلمین کے بانی اور ممبر پارلیمنٹ اسدالین اویسی نے کہا کہ وہ ہندوستان میں کمزور وزیر اعظم اورکھچڑی حکومت چاہتے ہیں۔ اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کو لے کر گجرات پہنچے اویسی نے سینٹرل حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ملک کو کمزور وزیر اعظیم اور کھچڑی حکومت کی ضرورت ہلے۔ انہوں اس دوران عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کو ایک جیسا بتایا۔
اویسی نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ چین ہماری زمین پر بیٹھا ہے تو وزیراعظم جواب نہیں دیتے ہیں۔ جب سوال کرتے ہیں کہ صنعت کاروں کا کیوں قرض معاف کردیا گیا تو وہ کہتے ہیں کہ سسٹم مجھے کام نہیں کرنے دیتا۔ 300سے زیادہ ان کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ پنڈت نہرو کے بعد اگر کوئی پاورفل پی ایم ہے تو اس کے بعد بھی وہہ سسٹم کی بات کرتے ہیں۔ اس لئے میرا ماننا ہے کہ ملک میں کمزور وزیراعظم کی ضرورت ہے۔ طاقت ور تو دیکھ لے، اب کمزور چاہئے تاکہ وہ کمزوروں کی مدد کرسکے۔ طاقت ور کی مدد کررہا ہے۔ ہو کمزور کو تو دیکھ ہی نہیں رہا۔ میں چاہتا ہو کہ ملک میں کھچڑی حکومت بنے کیوں کہ گجرات،حیدرآباد اور اترپردیش کی کھچڑی مختلف ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS