اویسی نے اپنی رہائش گاہ پر پتھراؤ کا الزام لگایا

0

نئی دہلی، (یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی نئی دہلی کے اشوک روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ پر اتوار کی رات مبینہ طور پر پتھراؤ کیا گیا۔

مسٹر اویسی نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی معلومات دی اور کہا، ”میری دہلی کی رہائش گاہ پر دوبارہ حملہ ہوا ہے۔ سال 2014 کے بعد یہ چوتھا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے آج رات میں جے پور سے واپس آیا اور میرے گھریلو ملازم نے مجھے بتایا کہ شرپسندوں کے ایک گروپ نے پتھراؤکی، جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دہلی پولیس کو انہیں فوراً گرفتار کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا، “یہ تشویشناک ہے کہ اس طرح کا واقعہ ایک نام نہاد ‘ہائی سیکیورٹی’ زون میں ہوا ہے۔ میں نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے اور وہ میری رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS