جرمنی میں سیلاب سے 90 سے زیادہ افراد ہلاک، 618 سے زائد زخمی

0
Sputnik news

برلن: (یو این آئی ،سپوتنک) جرمنی کی ریاست رائن لینڈ پیلے ٹینیٹ ریاست کے اہرویلرضلع میں سیلاب سے 90 سے زائد افراد ہلاک اور 618 زخمی ہوگئے ہیں۔
کوبلنز پولیس نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔
پولیس نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کی صبح 5 بجے تک سیلاب کے باعث 90 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متعلقہ واقعات میں 618 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
ضلع کے بیشتر حصوں میں ابھی بھی بجلی اور مواصلات درہم برہم ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں اور لوگوں کو علاقے میں سفر کرنے سے احتیاط برتنے کے لئے کہا گیا ہے۔ پولیس تباہی سے دوچار علاقوں میں گشت کر رہی ہے۔ طوفانی بارش اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے اس ہفتے کے دوران مغربی یورپ میں تباہی برپا کردی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عمارتوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS