ملک میں کووڈ-19 کے نئے معاملوں میں پھر سے اضافہ،گزشتہ 24گھنٹوں میں 6566 معاملے درج

0

نئی دہلی: ملک میں دو دن تک کورونا وائرس سے انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا ہے اور 6566 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 158333 تک پہنچ گئی اور اس مدت میں 194 لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4531 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثر 3266 افراد ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 67692 ہو گئی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے علاقے میں اب تک اس سے 158333 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4531 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کوروانا کے کل 86110 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک میں بدھ اور منگل کو نئے معاملات میں کمی دیکھی گئی تھی۔ بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
ملک میں مہاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔  یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2190 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 56948 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1897 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 17918 اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS